نئی دہلی،14فروری(ایجنسی) اترپردیش پولیس نے ایکزٹ پول شائع کرنے کی وجہ سے جاگرن ڈاٹ کام کے مدیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو ریاستی
اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے اختتام پر اخبار میں ایکزٹ پول شائع کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ۔
کل رات دہلی اور غازی آباد میں جاگرن کے مختلف دفاتر پر پولیس نے چھاپے مارے اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔